فرانسیسی صدر بھارت کا رخ کرتے ہی بھارتی بولی بولنے لگے، فرانس سے چلے تو کہا پاکستان پٹھان کوٹ حملے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے، بھارت پہنچ کر فرانسو اولاند نے دہشت گردی کے خلاف جنگ بھارت کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔
فرانس کے صدر فرانسوا اولاند بھارت کے تین روزہ
دورے پر ہیں،، چندی گڑھ میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمراہ انڈیا فرانس بزنس سمٹ میں شرکت کی۔ فرانسیسی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی موجودگی میں فرانسیسی اور بھارتی کمپنیوں کے درمیان 16 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر فرانسو اولاند کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان سے پٹھان کوٹ حملہ آوروں کے خلاف اقدامات کرنے کے مطالبے میں حق بجانب ہے۔ بھارتی میڈیا کے کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کرنے کے لیے فرانس اور بھارت کے درمیان جدید جنگی رافیل طیاروں کی ڈیل پر بات چیت بھی متوقع ہے